تازہ ترینسائنس ٹیکنالوجی
ٹرنڈنگ

گوگل کی نئی ایپ : اب اے آئی ماڈلز آف لائن بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں

اس ایپ کے ذریعے صارفین تصاویر تخلیق کرنے، کوڈ لکھوانے اور چیٹ وغیرہ جیسے کام بغیر انٹرنیٹ کے کر سکیں گے۔

گوگل نے مصنوعی ذہانت کی دنیا میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے گوگل اے آئی ایج گیلری کے نام سے نئی ایپ متعارف کرادی ہے، جو صارفین کو اپنے اسمارٹ فونز پر اے آئی ماڈلز ڈاؤن لوڈ اور آف لائن استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

ایہ اقدام ان افراد کے لیے خاص طور پر مفید ہے جو انٹرنیٹ کے بغیر یا ذاتی معلومات کو کلاؤڈ پر بھیجے بغیر اے آئی کا استعمال چاہتے ہیں۔

گوگل کے مطابق، اس ایپ کے ذریعے صارفین مختلف کاموں کے لیے ماڈلز جیسے کہ تصاویر تخلیق کرنا، سوالات کے جوابات دینا، کوڈ لکھنا یا ترمیم کرنا آف لائن انجام دے سکتے ہیں۔ تمام ماڈلز مقامی سطح پر، یعنی ڈیوائس پر ہی چلتے ہیں اور انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں ہوتی۔

ایپ میں پرومپٹ لیب کے نام سے ایک خاص فیچر شامل ہے، جو صارفین کو مختصر یا ازسرِنو تحریر جیسے سنگل ٹرن ٹاسک انجام دینے کی سہولت دیتا ہے۔ اس میں متعدد ٹیمپلیٹس اور سیٹنگز شامل ہیں تاکہ ماڈلز کے رویے کو ضرورت کے مطابق ڈھالا جا سکے۔

گوگل نے واضح کیا ہے کہ ماڈلز کی کارکردگی صارف کے موبائل کی ہارڈویئر صلاحیتوں پر منحصر ہوگی۔ جدید اور طاقتور ڈیوائسز پر ماڈلز بہتر اور تیز کام کریں گے، جبکہ بڑے سائز کے ماڈلز کو نتائج دینے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔

یہ ایپ ایک تجرباتی ورژن ہے جسے گوگل کی گٹ ہب ریپوزٹری سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

ایپ فی الحال صرف اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے جبکہ جلد ہی آئی او ایس پر بھی متعارف کرائی جائے گی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button