0

وزیراعظم آج سعودی عرب روانہ ہوں گے، اہم ملاقاتیں کرینگے

وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔شہباز شریف سعودی عرب کے دورے کے دوران 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے۔ سرمایہ کاری اور ولی عہد کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔شہباز شریف کی آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا سے بھی ملاقات متوقع ہے، ملاقات میں نئے اقتصادی پیکج پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات کا بھی امکان ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر حکام بھی وہاں موجود ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں