0

پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں بانی چیئرمین مزید جیل میں رہیں، فیصل واوڈ نے نیا پنڈوراباکس کھول دیا

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان چاہتے ہیں کہ بانی چیئرمین مزید جیل میں رہیں فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی سے کوئی ڈیل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے بانی مزید جیل میں رہیں تاکہ وہ ان کی مقبولیت کا فائدہ اٹھا سکیں۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ علی امین گنڈا پور حکومت کے ساتھ ہیں۔ وہاں بھی ہیں، لہذا وہ کسی بھی حملہ کرنے کے موڈ میں نہیں ہیں. کہنے لگے کہ اگر معلوم ہو۔علی امین گنڈا پور کے کل کے بیان کے بعد انہوں نے کہاں سے رابطہ کیا اور معافی کہاں سے آئی تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بغیر کسی مقدمے کے نااہل کیا گیا، میں آزاد امیدوار ہوں، میں کسی پارٹی کا حصہ نہیں ہوں۔ میں بالکل آزاد ہوں، اپنے فارم 47 میں چنے نہیں کھا سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں