0

باسط علی کا بابر اعظم اور محمد رضوان کو اہم مشورہ

سابق کرکٹر باسط علی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو اہم مشورہ دیا ہے۔سابق پاکستانی کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو نیچے والے کھلاڑی کی ضرورت ہے، بابر اور رضوان کو پہلے چھ اوورز میں سرکل کے اوپر سے شارٹس کھیلنا ہوں گے۔ انہیں رنز بنانے کے لیے ابتدائی اوورز میں مڈ آف اور مڈ آن پر شارٹس مارنا ہوں گے۔سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ اگر دونوں سرکل میں گراؤنڈ شارٹ کھیلتے ہیں تو باؤنڈری کا 30 فیصد امکان ہوتا ہے جب کہ 70 فیصد امکان ہوتا ہے کہ گیند فیلڈر کے ہاتھ میں جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں