0

ہالینڈ کے معروف اداکار دائرہ اسلام میں داخل

مشہور ڈچ اداکار اور سوشل میڈیا پر اثر انداز ہونے والے ڈونی رولونک دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے، انہوں نے مقامی مسجد میں کلمہ طیبہ کا ورد کرنے کے بعد دین اسلام قبول کیا۔سوشل میڈیا پر ایک بااثر عوامی شخصیت اور ماڈل کے طور پر پہچانے جانے والے دھونی کو انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو میں مسجد کے اندر کلمہ شہادت کا ورد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اداکار و گلوکار ڈونی رولنک نے 19 اپریل بروز جمعہ مقامی مسجد میں مائیکروفون پر کلمہ شہادت پڑھ کر باضابطہ طور پر اسلام قبول کیا جس کی ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں