0

حکومت بالکل ناکام ہو چکی، عوام بھوک سے مر رہے ہیں، شیخ رشیدنے نیا پنڈوراباکس کھول دیا

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، عوام مر رہے ہیں، تھک چکے ہیں۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت سے مقدمات ہیں، درجنوں مقدمات درج ہیں، لوگ خوش نہیں ہیں، ہمیں ہر روز عدالتوں میں پیش ہونا پڑتا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایسے کیسز بنائے گئے کہ دنیا ان پر ہنسے، ایک شخص پاکستان میں موجود نہیں اس کے خلاف کیس بنایا گیا کہ وہ ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی فری ڈے نہیں ہوتا، ایک مہینے میں 7 پیشیاں ہوتی ہیں۔ ہر صورت عدالت میں پیش ہونا ہے، حکومت کو تمام مقدمات واپس لینے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں