0

عدالتی حکم پر بشریٰ بی بی کا شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں میڈیکل چیک اپ

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا احتساب عدالت کے حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کو سب جیل بنی گالہ سے شفا انٹرنیشنل اسپتال لایا گیا، بشریٰ بی بی کی اینڈو سکوپی اور دیگر طبی معائنے جاری ہیں۔ اس کے علاوہ نجی اسپتال میں موجود بشریٰ بی بی کے وکلا کی ٹیم بھی اسپتال میں موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس اور ایف سی اور خواتین پولیس کی بھاری نفری بھی بشریٰ بی بی کی سیکیورٹی کے لیے موجود ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست منظور کرتے ہوئے نجی ہسپتال سے ان کے ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں