0

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، دوسرا T20 آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔گزشتہ روز اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کے باعث کیوی ٹیم کا اختیاری ٹریننگ سیشن منسوخ کر دیا گیا، کھلاڑیوں نے ہوٹل میں ٹیلی ویژن پر رگبی میچ دیکھ کر خوب لطف اٹھایا۔پاکستانی کھلاڑیوں نے آرام کیا، امکان ہے کہ آج کھیلے جانے والے میچ میں پاکستانی ٹیم بغیر کسی تبدیلی کے میدان میں اترے گی۔راولپنڈی میں بارش کے باعث پہلے ٹی ٹوئنٹی میں صرف دو گیندیں کرائی جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں