0

ٹرمپ کیخلاف عدالتی کارروائی، ایک شخص کی عدالت کے باہر خود سوزی

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف عدالتی کارروائی کے دوران ایک شخص نے عدالت کے باہر خود کو آگ لگا لی جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔سابق صدر ٹرمپ کے خلاف مالی بدعنوانی کیس کی سماعت پیر سے شروع ہو رہی ہے جس کی جیوری مکمل کر لی گئی ہے۔امریکی حکام کے مطابق عدالت کے باہر خود کو آگ لگانے والے شخص کی حالت تشویشناک ہے، جس کی شناخت فلوریڈا کے 37 سالہ میکسویل ازاریلو کے نام سے ہوئی ہے۔خود سوزی سے قبل میکسویل نے پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا جس پر لکھا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ ہیں اور وہ دونوں مل کر فاشزم پھیلانا چاہتے ہیں، انہوں نے پمفلٹ بھی پھینکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں