0

روس کا سپر سونک بمبار طیارہ گر کر تباہ

روس کا ایک طویل فاصلے تک مار کرنے والا سپرسونک بمبار طیارہ کریمیا میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین نے طیارہ شکن میزائل سے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔یوکرین کی فضائیہ نے کہا ہے کہ طیارہ یوکرین پر حملہ کرنے آ رہا تھا، جس نے 2022 میں شروع ہونے والی جنگ کے دوران پہلی بار کسی روسی بمبار کو نشانہ بنایا۔یوکرین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس جنگی طیارے نے 19 اپریل کو یوکرین پر میزائل حملہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں