0

وائٹ ہاؤس کا ایران پر اسرائیلی حملے پر تبصرے سے گریز

وائٹ ہاؤس نے اسرائیل کے ایران پر حملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ وہ اس حملے کے بارے میں فی الحال کوئی بیان نہیں دے سکتا۔ پریس سیکرٹری نے کہا کہ امریکہ اس تنازع کو بڑھتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے اتحادیوں اور شراکت داروں سے مشاورت جاری ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ روز ایران پر ڈرون حملہ کیا تھا جس کے بعد ایران کا فضائی دفاعی میزائل سسٹم فعال ہوگیا اور دفاعی نظام اصفہان کے فوجی اڈے کو نشانہ بنایا۔ فائر کیے گئے تین ڈرون تباہ ہو گئے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ خطرناک کارروائی روکی جائے جب کہ یورپی یونین نے فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے، برطانیہ کا کہنا ہے کہ کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں