0

وفاقی وزیر پاور نے بجلی چوری کی روک تھام کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو خط لکھ دیا

وفاقی وزیر پاور اویس لغاری نے صوبے میں بجلی چوری کی روک تھام کیلئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کو خط لکھ دیا ہے۔اپنے خط میں وفاقی وزیر نے بجلی چوری روکنے سے متعلق اقدامات کیلئے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات کا وقت مانگتے ہوئے کہا کہ پیسکو اور ٹیسکو میں بجلی نقصانات کا تخمینہ 188 ارب روپے ہے۔پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر کی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات کا مقصد مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے بجلی چوری روکنے پر غور کرنا ہے۔خط میں وفاقی وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پولیس کی مدد سے بجلی چوری کے خلاف مہم کو کامیاب بنایا جا سکتا ہے۔وفاقی وزیر بجلی کے خط میں وزیر اعلیٰ کو کہا گیا کہ کے پی میں کام کرنے والی پیسکو اور ٹیسکو خراب کارکردگی دکھانے والے ڈسکوز میں شامل ہیں، رواں مالی سال پیسکو اور ٹیسکو کے نقصانات کا تخمینہ 188 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا۔ اس مسئلے کا ایک ممکنہ حل یہ ہے کہ صوبائی حکومت ٹیسکو کے علاقوں میں بحالی کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کرے، دوسرا ممکنہ حل یہ ہے کہ صوبائی حکومت ٹیسکو کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی کا انتظام سنبھالے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں