0

مہنگائی کی شرح کم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، وزیر خزانہ کابیان

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سمیت دیگر اداروں سے مثبت بات چیت ہوئی ہے، ٹیکس نیٹ بڑھانے پر توجہ دی جارہی ہے، پاکستان میں مہنگائی کی شرح کم کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔واشنگٹن میں چینی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی میں فعال کردار ادا کیا ہے۔ 6 بلین ڈالر کا نیا ٹیب کھولے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر قرض پر اتفاق ہوا تو اضافی فنانسنگ کی درخواست بھی کریں گے، اس سال یا اگلے مالی سال کے دوران کوئی بڑا خطرہ نہیں ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف سمیت دیگر مالیاتی اداروں سے مثبت بات چیت ہوئی ہے۔محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں اپنے چینی ہم منصب سے بھی ملاقات کی اور سی پیک فیز 2 پر کام کی رفتار تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ سی پیک چین کا ایک شاندار اور مثالی منصوبہ ہے، مختلف بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر مختلف منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں