0

“میں حافظِ قرآن ہوں،میرے لئے ایم فل بائیں ہاتھ کا کھیل ہے”حریم شاہ کے بیان نے سب کو حیران کردیا

پاکستان کی معروف ٹک ٹوکر حریم شاہ نے کہا ہے کہ میں حافظ قرآن ہوں، میرے لیے ایم فل جیسی اعلیٰ تعلیم کی ڈگری حاصل کرنا مشکل نہیں بلکہ بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔ حال ہی میں حریم شاہ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ میں حافظ قرآن ہوں، میں نے مختلف اداروں سے مختلف اسلامی کورسز کیے ہیں، حافظہ ہونے کے ناطے تعلیمی میدان میں میرا دماغ بہت تیز ہے۔ حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے اسلام کے ساتھ ساتھ دیگر مذاہب کا بھی مطالعہ کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ میرے لیے مذہب جیسے مضمون میں ایم فل کی ڈگری حاصل کرنا آسان ہے۔بلکہ میں کہتا ہوں کہ یہ میرے لیے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔ ٹک ٹوکر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں نے قرآن پاک حفظ کرنے کے ساتھ ساتھ ڈبل ماسٹرز کیا ہے۔ صحافی نے حریم شاہ سے ان کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کے حوالے سے سوال کیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ لوگ سوشل میڈیا پر میرا نام استعمال کر کے مشہور ہونا چاہتے ہیں، جتنا میرا نام ٹرینڈ کر رہا ہے، اتنا ہی فلسطین کے بارے میں ہے۔ اگر لیا جائے تو سب کو ثواب ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں