0

اسرائیلی حملے پر مزید فیصلہ کن اور مناسب جواب دیا جائے گا، ایران

ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے ایرانی مفادات کے خلاف مزید فوجی کارروائی کی تو وہ فیصلہ کن اور مناسب جواب دینے سے دریغ نہیں کرے گا۔ایرانی وزیر خارجہ حسین عبداللہیان نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے اب تک کافی تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے کی سنگین صورتحال کے پیش نظر وہ تنازعہ کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے اقوام متحدہ کو ایک موقع دینے کے لیے تیار ہیں۔ایرانی وفد اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے دو بلاکس تک محدود رہے گا۔دوسری جانب ایران کی جوہری سیکورٹی کے انچارج کمانڈر احمد حق طالب نے خبردار کیا ہے کہ اگر صیہونی حکومت نے ایران کی جوہری تنصیبات کو دھمکی دی یا ان کے خلاف کارروائی کی تو جوہری پروگرام دوبارہ شروع کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلی جوابی کارروائی میں جدید میزائلوں کا استعمال کیا جائے گا اور اسرائیلی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں