0

لارنس بشنوئی نے کتنے لاکھ میں سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کروائی؟

ممبئی: بھارتی گینگسٹر لارنس بشنوئی نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی رہائش گاہ پر شوٹنگ کے لیے ملزم کو 4 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا تھا۔سلمان خان شوٹنگ کیس میں ملوث ایک اور مشتبہ شخص کو 17 اپریل کی رات ہریانہ سے حراست میں لیا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس شخص نے لارنس بشنوئی گینگ اور شوٹروں کے درمیان رابطے کا کام کیا۔پولیس نے بتایا کہ سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کرنے والے دو ملزمان وکی گپتا اور ساگر سے تفتیش جاری ہے۔دونوں ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ فائرنگ کا مقصد سلمان خان کو قتل کرنا نہیں بلکہ اداکار اور ان کے اہل خانہ کو ڈرانا تھا۔واضح رہے کہ 14 اپریل کی صبح 5 بجے موٹر سائیکل پر سوار 2 مسلح افراد نے ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع سلمان خان کی رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر تین راؤنڈ فائرنگ کی اور پھر دونوں افراد فرار ہوگئے۔بعد ازاں ممبئی پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والے وکی گپتا اور ساگر کو ریاست گجرات کے علاقے بھوج سے گرفتار کیا گیا، دونوں کا تعلق لارنس بشنوئی گینگ سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں