0

پریانکا چوپڑا فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی

بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ ہالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پریانکا چوپڑا ان دنوں اپنی آنے والی ہالی ووڈ ایکشن فلم ‘ہیڈز آف اسٹیٹ’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ ادریس ایلبا اور جان سینا کے ساتھ اداکاری کریں گی، تاہم فلم کی کہانی کو خفیہ رکھا گیا ہے۔ لیکن اس فلم کی شوٹنگ مئی 2023 میں شروع ہوئی تھی۔پریانکا چوپڑا اکثر اپنی فلم کی شوٹنگ کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں، اداکارہ کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی گئی حالیہ تصویر میں انہیں زخمی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔تصویر میں پریانکا چوپڑا کے چہرے پر دائیں جانب زخموں کے نشانات نظر آرہے ہیں جس سے خون بھی بہہ رہا ہے۔اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے کہا کہ میں یہ دیکھ کر بہت حیران ہوں کہ میں نے گزشتہ ایک سال میں کام کے دوران سوشل میڈیا پر کتنی خونی تصاویر شیئر کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں