0

لنکن ویمنز ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں تاریخ رقم کردی

سری لنکن ویمن ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف انٹرنیشنل میچ میں تاریخ رقم کردی۔چماری اتھاپاتھو کی کپتانی میں آئی لینڈرز ٹیم ون ڈے میں 300 سے زائد کا ہندسہ عبور کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔جنوبی افریقہ ویمن ٹیم کے خلاف تیسرے ون ڈے میں سری لنکا نے 302 کا ہدف 33 گیندیں قبل حاصل کر لیا، جنوبی افریقہ کے 301 رنز کے جواب میں سری لنکا ویمن ٹیم نے 4 وکٹوں پر 305 رنز بنائے۔سری لنکا کی ٹیم کا بنایا گیا اسکور خواتین کی ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز ہے۔میچ میں سری لنکن کپتان چماری اتھاپتھو نے 26 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 139 گیندوں پر 195 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں