0

حزب اللہ کا گائیڈڈ میزائلوں سے حملہ، 14 اسرائیلی فوجی زخمی

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے شمالی اسرائیل کے قصبے آرامشا میں فوجی تنصیبات پر گائیڈڈ میزائلوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 14 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔.حزب اللہ کے مطابق اس نے شمالی اسرائیل میں گائیڈڈ میزائلوں اور ڈرونز سے اسرائیلی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے جب کہ عین البال اور شہابیہ میں اسرائیلی فوجی تنصیبات پر حملہ مزاحمتی فوجیوں کی شہادت کے بدلے میں کیا گیا۔قبل ازیں جمعہ کی صبح جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں حزب اللہ اور امل موومنٹ کے 6 ارکان شہید ہو گئے تھے۔قنطارا، دیر ساریان اور وادی سالوکی کے آس پاس کے علاقوں کو اسرائیلی جنگی طیاروں نے نشانہ بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں