0

افغانستان میں مسجد پر حملہ؛ بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

افغانستان میں مسجد پر حملے میں بچوں سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے۔مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہرات کی ایک مسجد پر حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔دوسری جانب افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے حکام نے مذکورہ واقعے پر تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔اس کے علاوہ ابھی تک کسی گروپ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں