0

اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکا کی 20 جامعات میں احتجاج جاری

غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف 20 سے زائد امریکی یونیورسٹیوں میں 11 روز سے احتجاج جاری ہے۔کولمبیا یونیورسٹی میں طلبہ مظاہرین کے مذاکرات ناکام ہوگئے جس کے بعد انتظامیہ نے طلبہ کو معطل کرنا شروع کردیا۔یونیورسٹی کے صدر نے اسرائیل سے منسلک سرمایہ کاری ختم کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا۔کیلیفورنیا یونیورسٹی میں اسرائیل اور فلسطین کے حامی مظاہرین میں تصادم ہوا، اس دوران پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں