0

عالمی دباؤ مسترد، اسرائیلی وزیر اعظم کا واضح پیغام؟

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی میں تحمل سے کام لینے کے لیے بین الاقوامی دباؤ کو مسترد کر دیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے اسرائیلی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے برطانوی اور جرمن وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقاتوں میں واضح کر دیا ہے کہ اسرائیل اپنے دفاع کے لیے وہی کرے گا جو اس کے دوستوں کے لائق ہے۔ قیمتی تجاویز اپنی جگہ موجود ہیں، لیکن اسرائیل اپنے فیصلے خود کرے گا۔برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد کہا کہ اسرائیل نے ایران کے حملے کا جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں