0

ملک بھر میں بجلی کی اوور بلنگ سے پریشان صارفین کے لیے خوشخبری، حکومت کےاعلان نے شہریوں کے دل جیت لیے

اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کی اوور بلنگ سے پریشان صارفین کے لیے خوشخبری ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ اوور بلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ملک بھر میں اوور بلنگ میں ملوث عملے کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے، اوور بلنگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے، ایف آئی اے افسران اوور بلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف سو فیصد کارکردگی دکھائیں اور اوور بلنگ پر عوام کو فوری ریلیف دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کو بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے حساس علاقوں میں سیکیورٹی دی جائے۔یاد رہے کہ رواں سال فروری میں کے الیکٹرک سمیت ڈسکوز اوور بلنگ کی بے ضابطگیوں پر نیپرا کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے تھے۔نیپرا نے ڈسکوز کو اوور بلنگ سے متعلق انکوائری رپورٹ پر عملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے اوور بلنگ میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔نیپرا اتھارٹی نے تمام کمپنیوں کو اصل میٹر ریڈنگ کی بنیاد پر بل وصول کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹری بیوشن کمپنیاں 2 ماہ بعد ناقص میٹرز کو فوری طور پر تبدیل کریں، ڈسٹری بیوشن کمپنیاں پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی سے رابطہ کرنے کی پابند ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں