0

فیض آباد دھرنا کمیشن نے صحیح نتائج پر پہنچنے کی کوشش ہی نہیں کی: رانا ثنااللہ نے نیا پنڈوراباکس کھول دیا

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن نے درست نتائج تک پہنچنے کی کوشش نہیں کی۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ زاہد حامد خود مستعفی ہونے کو تیار ہیں لیکن اس وقت تک وہ ذہن بنا چکے تھے کہ آپریشن اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور ایجنسیوں کا موقف تھا کہ آپریشن کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوں گی، آپریشن کے بعد بھی زاہد حامد کا استعفیٰ قبول کرنا پڑا۔دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف نے فیض آباد انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس رپورٹ کی کوئی اہمیت نہیں، یہ رپورٹ نہ تو مستند ہے اور نہ ہی قابل اعتماد۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ فیض آباد کمیشن ایک مذاق تھا، جنرل ریٹائرڈ فیض اور جنرل ریٹائرڈ باجوہ کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے، میرے جیسے سیاسی کارکن ہی پیش ہوئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کمیشن کے سامنے جانے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ یہاں کوئی سنجیدگی نہیں، انہیں بالکل نہیں آنا چاہیے تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں