0

ہم لارنس بشنوئی کو ختم کردیں گے، سلمان خان کی بھارتی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے شوٹنگ کے واقعے کے بعد سخت سیکیورٹی میں بالی ووڈ اسٹار سلمان خان سے ملاقات کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے 16 اپریل کو سلمان خان کے گھر جا کر ان سے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ کی آمد پر اداکار کے گھر کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سلمان خان کے ساتھ ہے، ہم نے فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، تفتیش جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے کی جڑ تک جائیں گے، اس واقعے میں ملوث کسی بھی ملزم کو نہیں بخشا جائے گا، سب کو سزا دی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ کسی گینگ کو ایسے قاتلانہ حملے کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہم لارنس بشنوئی کو ختم کر دیں گے۔واضح رہے کہ 14 اپریل کی صبح 5 بجے موٹر سائیکل پر سوار 2 مسلح افراد نے ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع سلمان خان کی رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر تین راؤنڈ فائرنگ کی جس کے بعد دونوں افراد فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں