0

سعودی وزارت حج و عمرہ نے نئی ہدایات جاری کردیں

سعودی وزارت حج و عمرہ نے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال ملکی اور غیر ملکی عازمین حج کو قطرے پلانے کا کورس مکمل کریں۔عرب میڈیا کے مطابق وزارت عمرہ نے کہا ہے کہ داخلی عازمین حج کے لیے ضروری ہے کہ وہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کو ہیلتھ ایپ پر مکمل طور پر اپ ڈیٹ رکھیں۔جس میں CoVID-19 ایڈوانس، انفلوئنزا ویکسین اور گردن توڑ بخار کی ویکسین کی ایک خوراک جو پچھلے 5 سالوں کے دوران دی گئی ہے کے پاس ایک تازہ ترین سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے جو ہیلتھ ایپ پر ویکسینیشن کے بعد جاری کیا جاتا ہے۔وزارت حج کی جانب سے بیرون ملک سے آنے والے عازمین حج کو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کا خیال رکھنے اور حج درخواست کے ساتھ جمع کرانے کی بھی ہدایت کی گئی تھی۔سعودی وزارت صحت کی جانب سے معلوماتی لنکس بھی جاری کیے گئے ہیں جن میں صحت کے مسائل سے متعلق تمام تفصیلات اور دیگر ہدایات کو تفصیل سے بتایا گیا ہے۔قبل ازیں سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ ویزے کی مدت کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمرہ ویزہ اب 3 ماہ کا جاری کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے صارفین کے سوال پر اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر عمرہ ویزے کی مدت کے حوالے سے وضاحت جاری کی۔جس میں کہا گیا ہے کہ عمرہ کا ویزہ اب 3 ماہ کے لیے جاری کیا جا رہا ہے اور اس کی تین ماہ کی مدت ویزا کے اجراء سے شروع ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں