0

برطانیہ میں پناہ گزینوں کیخلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں

برطانوی حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک میں پناہ گزینوں کو حراست میں لینے کے لیے رواں ہفتے سے خصوصی آپریشن شروع کیا جائے گا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیاسی پناہ گزینوں کی ملک بدری کی تیاریاں توقع سے چند ہفتے قبل شروع کر دی گئی ہیں۔برطانوی حکام کی جانب سے یہ منصوبہ بنایا گیا ہے کہ امیگریشن سروس کے دفاتر میں آنے والے سیاسی پناہ کے متلاشیوں کو وہاں حراست میں لیا جائے گا اور انہیں فوری طور پر حراستی مراکز میں منتقل کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں