0

اسرائیل رفح آپریشن سے قبل ہمارے خدشات سننے کو تیار ہو گیا، جان کربی

واشنگٹن: امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل امریکی حکام سے مشاورت کے بغیر رفح پر حملہ نہیں کرے گا۔تفصیلات کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ اسرائیل امریکی حکام سے مشاورت کے بغیر رفح پر حملہ نہیں کرے گا۔وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل رفح میں فوجی آپریشن شروع کرنے سے قبل ہمارے تحفظات اور تحفظات سننے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ رفح میں آپریشن سے قبل اسرائیل کو ایسا جامع منصوبہ اور حکمت عملی تیار کرنا ہوگی جس سے فلسطینی پناہ گزینوں اور رفح میں غیر ملکی امدادی رضاکاروں کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔جان کربی کا کہنا تھا کہ جب تک امریکا کے خدشات دور نہیں ہو جاتے اسرائیل نے رفح آپریشن نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ رفح پر حملے سے متعلق امریکا کا مؤقف واضح ہے، اس سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اسرائیلی حکام سے ملاقات کریں گے، غزہ میں عارضی جنگ بندی انٹونی بلنکن کی اوّلین ترجیح ہے، امریکا کم از کم 6 ہفتے کی جنگ بندی چاہتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں