0

دورہ امریکا ، ایرانی وزیر خارجہ کی نیو یارک میں نقل و حرکت محدود کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن: امریکا نے نیویارک میں ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر کی نقل و حرکت محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج نیویارک پہنچیں گے۔امریکا نے نیویارک میں ایرانی وزیر خارجہ کی نقل و حرکت محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایرانی وفد اقوام متحدہ کی عمارت سے صرف 7 بلاکس تک ہی جاسکتا ہے۔سیکرٹری آف سٹیٹ کو لانگ آئی لینڈ میں ایرانی رہائش گاہ سے صرف 6 بلاکس کا سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔اس حوالے سے امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کو ایئرپورٹ سے آنے اور جانے کے لیے مخصوص راستہ استعمال کرنا ہو گا جب کہ ایرانی وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی عمارت اور ایرانی رہائش گاہ کے علاوہ کہیں اور نہیں جا سکیں گے۔ .یاد رہے کہ 13 اپریل کو ایران نے دمشق میں حملے کا جواب اسرائیل پر ڈرون اور میزائل داغ کر دیا تھا۔جس کے بعد اسرائیلی فوج نے ایران کی جانب سے داغے گئے 300 سے زائد ڈرونز اور میزائلوں میں سے تقریباً تمام کو مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔اب اسرائیل اس حملے کا کیا جواب دے گا، یہ ابھی تک واضح نہیں، اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایران کو اس حملے کی قیمت چکانی پڑے گی۔اسرائیل پر حملے کے بعد امریکا اور یورپی یونین نے ایران پر نئی پابندیوں پر غور شروع کردیا ہے جب کہ اسرائیل نے اپنے اتحادیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے میزائل پروگرام کو روکیں۔جس پر امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے کہا کہ واشنگٹن آنے والے دنوں میں ایران پر نئی پابندیاں عائد کر سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں