0

آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اجلاس میں پاکستانی وزیر خزانہ کی شرکت، امریکہ نے قرض پروگرام کی حمایت کردی

واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں مرکزی بینکوں کے حکام، وزرائے خزانہ اور دنیا بھر سے ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔ عالمی اقتصادی نقطہ نظر، غربت کے خاتمے اور اقتصادی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بھی شرکت کی۔دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے قرض کے نئے پروگرام کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔وزیر خزانہ نے عالمی بینک کی جانب سے تعاون پر صدر کا شکریہ ادا کیا۔ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں سعودی وزیر خزانہ سے بھی ملاقات کی۔ سعودی عرب نے پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے تعاون کا اعلان کردیا۔دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گزشتہ ماہ عملے کی سطح کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان نے معیشت کے استحکام میں اہم پیش رفت کی ہے، نئے قرضہ پروگرام کے لیے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں