0

گھر وں میں سولر سسٹم لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی

پاکستان میں صارفین شمسی توانائی کے نظام کی طرف تیزی سے راغب ہو رہے ہیں، وہ صارفین جو ماہانہ 300 سے 400 یونٹ تک بجلی استعمال کرتے ہیں، اگر وہ سولر سسٹم لگانا چاہتے ہیں تو جلدی کریں کیونکہ فی الحال قیمتیں کافی کم ہو چکی ہیں۔آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے تحت پاکستان میں بجلی کی پوری قیمت صارفین کو منتقل کرنے سے ستر روپے فی یونٹ سے زائد ہو گئی ہے۔ بجلی کی مہنگی اور سولر پینلز کی گرتی ہوئی قیمتوں کے باعث زرعی، تجارتی، صنعتی اور گھریلو صارفین نے سولر سسٹم لگانا شروع کر دیا ہے۔ اسے بہت سنجیدگی سے لینا۔ایک بڑے سولر سسٹم کی لاگت کا ساٹھ فیصد سولر پینلز پر ہوتا ہے، لیکن تین واٹ سے چھوٹے سسٹم میں پینلز کی لاگت بتیس فیصد ہوتی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق چین نے دنیا بھر میں سولر پینلز کی سپلائی بڑھا دی ہے اور قیمتوں میں ناقابل یقین حد تک کمی کر دی ہے۔ ماہرین کے مطابق چار پنکھے، ایک ٹی وی، ایک فریج اور آٹھ ایل ای ڈی لائٹس کے ڈیڑھ کلو واٹ یا پندرہ سو واٹ کے سولر سسٹم کی تنصیب پر ایک لاکھ 55 ہزار روپے لاگت آئے گی جو کہ گزشتہ سال 2 لاکھ روپے تھی۔ ڈیڑھ کلو واٹ کے اس سسٹم میں شامل 580 واٹ کے 2 پینلز کی قیمت 1 لاکھ 9 ہزار روپے سے کم ہو کر 48 ہزار روپے ہو گئی ہے تاہم بیٹری 185 ایمپیئر کی ہے۔8 ہزار روپے کے اضافے سے 43 ہزار روپے جبکہ انورٹر کا ریٹ قلت کے باعث 10 ہزار روپے اضافے سے 45 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے جب کہ وائرنگ اور لیبر پر 20 ہزار روپے تک خرچ ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں