0

انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 6 افراد جاں بحق، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ،امدادی ٹیمیں روانہ،ہر طرف چیخ وپکار

دادو: جامشورو انڈس ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ ہوا ہے، جس میں 6 افراد جاں بحق اور 25 افراد زخمی ہوگئے، تاہم مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق جامشورو انڈس ہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں تصادم ہوا۔ لاڑکانہ کے درمیان خوفناک تصادم میں 6 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔ مسافر بس لاڑکانہ سے کراچی آرہی تھی کہ مین انڈس ہائی پر حادثہ پیش آیا۔ رات کی تاریکی کے باعث امدادی کارروائیوں میں تاخیر ہو رہی ہے۔اس حوالے سے ایس ایس پی طارق نواز نےبتایا کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو پرائیویٹ گاڑیوں کے ذریعے قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ 15 افراد ہلاک ہو سکتے ہیں تاہم اس کی تصدیق ہسپتال سے ہی ہو سکتی ہے۔ اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں