0

ایران کو جواب دیا جائے گا: اسرائیلی آرمی چیف

اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ہرزی حلوی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جوابی کارروائی کی جائے گی۔ اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ہرزی حلوی نے یہ بات ایرانی میزائل حملوں سے متاثر نیو اتیم ایئر بیس کے دورے کے موقع پر اپنی افواج سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے فوجیوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ واضح رہے کہ ایران کے میزائل حملوں میں اسرائیل کے نیواتیم ایئر بیس کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی بیلسٹک میزائل اتوار کی صبح فضائی اڈے پر پہنچے۔ 5 ایرانی میزائل داغے گئے جس سے 3 رن وے اور 1 طیارہ تباہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں