0

اسرائیل نے 150 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا

غزہ: اسرائیل نے غزہ حملوں کے دوران یرغمال بنائے گئے 150 فلسطینیوں کو رہا کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کراسنگ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے فلسطینی قیدیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ رہا ہونے والوں میں فلسطینی ہلال احمر کے دو کارکن بھی شامل ہیں۔غزہ کراسنگ اتھارٹی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ رہا کیے گئے فلسطینی قیدیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی جیل سے رہا ہونے والے فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ بدترین تشدد کے دوران اسرائیلی فوجی حماس سے سوالات کرتے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں