0

نان بائیوں نےروٹی ،نان کی قیمتوں میں کمی کو مسترد کر دیا

یونائیٹڈ نان بائی ایسوسی ایشن نے نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کو مسترد کر دیا۔ بیکرز ایسوسی ایشن نے قیمتوں میں کمی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جب روٹی 20 روپے تھی تو 20 کلو کا تھیلا 2100 روپے تھا، سب سے پہلے آٹے کی قیمتوں میں کمی اور جرمانے کا نوٹیفکیشن ہونا چاہیے تھا۔ صدر نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ حکومت گیس اور بجلی پر کوئی سبسڈی نہیں دے رہی، نان بائی ایل پی جی گیس استعمال کرتے ہیں، روٹی کی قیمت کیسے کم کی جائے۔نان خرید ایسوسی ایشن کے صدر نے آٹے اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود روٹی سستا کرنا ناممکن قرار دے دیا۔ آفتاب گل کا کہنا ہے کہ روٹی اور نان کی قیمت یکطرفہ طور پر مقرر کی گئی، 20 کلو روٹی فی تھیلا 2300 میں فروخت ہوئی جب کہ فلور ملز سے ہول سیلر کو 20 کلو آٹا 2300 میں مل رہا ہے۔ گیس کی قیمتیں آسمان پر ہیں۔ دینا ناممکن ہے، ڈی سی لاہور سے مل کر معاملے سے آگاہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں