0

ملک میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی،شدید بارشوں کے دوران حادثات میں 17 سے زائد افراد جاں بحق اور نظام زندگی درہم برہم ہوگیا

پشاور/کوئٹہ: خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں شدید بارشوں کے دوران حادثات میں 17 سے زائد افراد جاں بحق اور نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، ژالہ باری اور لینڈ سلائیڈنگ نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے اور چھتیں گرنے سمیت مختلف حادثات میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 20 سے زائد مکانات کو شدید نقصان پہنچا جب کہ خیبرپختونخوا میں 3 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔4 گھنٹے کی مسلسل بارش سے گوادر ڈوب گیا، پسنی میں 90 ملی میٹر بارش کے بعد سیلابی صورتحال ہے، اسکول، گھر اور دکانیں زیرآب آگئیں، بستیاں زیرآب آگئیں جب کہ مکان کی چھت اور اسکول کی دیوار گرگئی۔پنجگور میں طوفانی ہواؤں سے بجلی کے کھمبے گر گئے اور گھروں پر لگے سولر پینل بھی اکھڑ گئے۔خیبرپختونخوا میں بارش، برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ کے دوران حادثات پیش آئے اور مختلف اضلاع میں 15 مکانات کو نقصان پہنچا۔خیبرپختونخوا میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث درجنوں مکانات تباہ اور دیواریں اور چھتیں گرنے سے مجموعی طور پر 84 مکانات کو نقصان پہنچا جب کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اپر اور لوئر چترال کو ملانے والی شاہراہ بند ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں