0

غزہ جنگ سے متعلق تکلیف دہ خبریں اور ذہنی صحت پر اسکے منفی اثرات

نیویارک: اگرچہ بہت سے لوگ غزہ جنگ سے دور ہیں تاہم اس کے باوجود وہ ٹی وی، انٹرنیٹ، اخبار اور سوشل میڈیا کے ذریعے تصادم کی ان گنت تصاویر، خبریں اور دنیا بھر میں ہورہے احتجاجات سے واقف ہیں اور یہ واقفیت ان کی ذہنی صحت پر منفی اثرات مرتب کررہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکن سائیکولوجیکل ایسوسی ایشن نے ایک بیان جاری کیا جس میں متنبہ کیا گیا ہے کہ پرتشدد اور تکلیف دہ خبروں سے نمائش ہماری ذہنی صحت پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔ ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ نفسیاتی سائنس ہمیں بتاتی ہے کہ خوف، اضطراب اور تکلیف دہ تناؤ صحت اور تندرستی پر طویل مدتی اثرات مرتب کرتے ہیں اور یہ اثرات دنیا بھر کے وہ لوگ بھی محسوس کر رہے ہیں جن کے اہل خانہ اور دوست جنگ زدہ خطے میں موجود ہیں اور وہ لوگ بھی جو دنیا کے کسی کونے میں اس تصادم کو لے کر فکرمند ہیں۔نیو یارک اسپتال اور ویل کارنیل میڈیکل کالج میں نفسیات کی کلینیکل ایسوسی ایٹ پروفیسر، ڈاکٹر گیل سالٹز نے نے بتایا کہ جنگوں کی تصاویر اور خبروں کے ردعمل کے طور پر ہمارا اعصابی نظام کا ہمدرد پہلو متحرک ہو جاتا ہے اور یہ ایک ہی چیز باور کراتا ہے اور وہ ہے ‘خطرہ‘ جسے محسوس کرکے آپ بے چین اور پریشان ہو جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں