0

’ہمیں تم سے پیار ہے‘ اسرائیلی شہریوں کا اردن کے شاہ عبداللہ کیلئے پیاربھرا پیغام

اسرائیلی شہریوں نے ایرانی حملے کو ناکام بنانے میں اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے پر اردن کے شاہ عبداللہ کے لیے محبت بھرے پیغامات جاری کیے۔سوشل میڈیا پر اردن کے شاہ عبداللہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسرائیلی شہریوں نے اپنے پیار بھرے پیغامات میں کہا کہ ہم آپ سے محبت کرتے ہیں۔اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل پر ایرانی حملے کے موقع پر اردن اور اسرائیل نے تاریخ میں پہلی بار فوجی تعاون کیا ہے۔دوسری جانب اردنی حکومت کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کے ساتھ فوجی تعاون سے انکار کرتے ہوئے واضح کیا کہ اسرائیل کو کارروائیوں کے لیے فضائی حدود نہیں دی جائیں گی اور ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو اردنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں