0

ایران پر جارحانہ آپریشن میں حصہ نہیں لیں گے: جو بائیڈن نے اسرائیل کو بتادیا

امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو واضح طور پر کہا کہ وہ ایران کے خلاف جارحانہ کارروائی میں حصہ نہیں لیں گے۔امریکی اہلکار نے امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم پر واضح کر دیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف جارحانہ کارروائی میں حصہ نہیں لیں گے۔دوسری جانب اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ کے اجلاس کے بعد نیتن یاہو نے امریکی صدر کو اجلاس میں کیے گئے فیصلوں سے آگاہ کیا۔علاوہ ازیں امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر ایران کے ڈرون اور میزائل حملے تقریباً 5 گھنٹے تک جاری رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں