0

اگر میں امریکا کا صدر ہوتا تو اسرائیل پر کبھی حملہ نہ ہوتا: ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کیا کہا ؟جانیں

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر وہ امریکا کے صدر ہوتے تو ایران کبھی اسرائیل پر حملہ نہ کرتا۔ریاست پنسلوانیا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل پر حملہ اس لیے ہوا کیونکہ موجودہ حکومت نے بڑی کمزوری کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اس معاملے میں جو کمزوری دکھائی ہے وہ ناقابل یقین ہے۔ایران نے اسرائیل پر ڈرون اور کروز میزائلوں سے حملہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنے 50 فیصد اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔رات گئے اسرائیل کے مختلف علاقوں میں سائرن بج گئے، اسرائیل نے متعدد ایرانی ڈرونز اور میزائلوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران نے 200 سے زائد ڈرونز اور میزائل داغے، ایرانی حملوں میں ایک لڑکی زخمی اور ایک فوجی تنصیب کو معمولی نقصان پہنچا۔امریکی سیکیورٹی ذرائع نے اردن کی سرحد پر متعدد ایرانی ڈرونز کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اردن کے جیٹ طیاروں نے شمالی اور وسطی اردن سے اسرائیل کی طرف پرواز کرنے والے درجنوں ایرانی ڈرونز کو بھی مار گرایا۔دوسری جانب برطانیہ نے بھی کئی جنگی اور ایندھن بھرنے والے ٹینکر طیارے خطے میں بھیجے ہیں۔ برطانوی حکومت کے مطابق طیارے فضائی حملے روکنے کے لیے بھیجے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں