0

ایران کے حملے کے بعداسرائیلی فوج کا پہلا رد عمل سامنے آگیا

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان پر بمباری کی ہے۔ایک بیان میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ مخالفین کو نشانہ بنانا بند نہیں کرے گی۔ اسرائیلی چینل 12 نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے شام اور اردن کے اوپر کئی ایرانی ڈرونز کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق شام اور اردن کے اوپر کچھ ایرانی ڈرون فضا میں تباہ کر دیے گئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 100 کے قریب ڈرون مار گرائے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں