0

اسرائیل پر حملہ، اردن، شام، لبنان اور عراق نے فضائی حدود بند کردیں

اسرائیل پر ایران کے حملے کے بعد اردن، شام، لبنان اور عراق نے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں۔خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ ایرانی حملے کے بعد اردن نے ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے جب کہ اردن کے وزیر اطلاعات نے اپنی فضائی حدود بند کرنے کی خبروں کی تردید کی ہے۔اردنی حکام نے کہا کہ وہ اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی ایرانی طیارے کو مار گرانے کے لیے تیار ہیں۔ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا، ڈرون برسائے گئے۔شامی فوج کا کہنا ہے کہ شام نے دارالحکومت دمشق سمیت اہم اڈوں پر فضائی دفاعی نظام کو الرٹ کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں