0

اسرائیل پر ایرانی حملوں کے بعد وائٹ ہاؤس نے ایک بیان جاری کیا

اسرائیل پر ایرانی حملوں کے بعد وائٹ ہاؤس نے ایک بیان جاری کیا۔وائٹ ہاؤس نے کہا کہ امریکی فوج نے اسرائیل کے دفاع کے لیے گزشتہ ہفتے طیارے اور بیلسٹک میزائل ڈیفنس ڈسٹرائرز کو خطے میں منتقل کیا۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ان تعیناتیوں کی بدولت ہم نے اسرائیل کو آنے والے تقریباً تمام ڈرونز اور میزائلوں کو مار گرانے میں مدد کی۔اس کے علاوہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے فون پر رابطہ کیا اور اسرائیل کی سلامتی کے لیے امریکی عزم کی تصدیق کی۔اعلامیے کے مطابق امریکی صدر کل جی 7 کا اجلاس طلب کریں گے جس میں ایرانی حملے پر متفقہ سفارتی ردعمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔وائٹ ہاؤس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اسرائیل کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں