0

ایران کا اسرائیل پر حملہ، تہران میں شہریوں کا جشن

ایران کے اسرائیل پر ڈرون حملوں پر ایران کے مختلف شہروں میں جشن منایا گیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق دارالحکومت تہران میں شہری ایرانی پرچم لے کر سڑکوں پر نکل آئے۔شہریوں نے اسرائیل کے خلاف اور فلسطینی عوام کے حق میں نعرے بھی لگائے۔دوسری جانب لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیل پر حملے کی خوشی میں ریلی نکالی گئی۔واضح رہے کہ ایران اسرائیل پر 200 سے زائد ڈرون اور کروز میزائل داغ چکا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ان حملوں میں گولان کی پہاڑیوں اور شام کے قریب اسرائیلی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی حملوں سے دفاعی تنصیبات کو معمولی نقصان پہنچا جب کہ متعدد میزائل اور ڈرون مار گرائے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں