0

ایران کا اسرائیل پر حملہ، 200 سے زائد ڈرون اور میزائل داغ دیے

ایران نے 200 سے زائد ڈرونز اور کروز میزائلوں سے اسرائیل پر حملہ کیا، اسرائیل نے امریکا اور اردن کی مدد سے کئی ایرانی میزائل مار گرائے۔ایران کے پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے اسرائیل میں مخصوص مقامات کو نشانہ بنانے والے درجنوں ڈرون اور میزائل داغے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر وسیع پیمانے پر ڈرون حملے کیے ہیں، اسرائیلی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے 200 سے زائد ڈرون اور کروز میزائل فائر کیے ہیں۔اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف فوجی کارروائی دمشق میں ایرانی سفارتی کمپاؤنڈ پر اسرائیلی حملے کے جواب میں کی گئی، اس معاملے پر اب غور کیا جاسکتا ہے۔ایرانی مشن نے یہ بھی کہا کہ اگر اسرائیلی حکومت نے ایک اور غلطی کی تو ایران کا ردعمل زیادہ سخت ہوگا۔ایرانی مشن نے مزید کہا کہ یہ ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازع ہے اور امریکا کو اس سے دور رہنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں