پاکستانتازہ ترینکھیل
ٹرنڈنگ

بنگلہ دیش کیخلاف ٹی20 سیریز ، قومی سکواڈ کا اعلان

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کے تینوں ٹی 20 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی ٹی20 انٹرنیشنل سیریز کے لیے پاکستان نے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں بابراعظم اور محمد رضوان شامل نہیں ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے حالیہ پاکستان سپر لیگ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

پی ایس ایل میں بہترین کھیل پیش کرنے والے صاحبزادہ فرحان، عرفان خان نیازی، حسن علی، فہیم اشرف اور محمد وسیم جونیئر کو موقع ملا ہے، جب کہ انجری سے صحتیاب ہونے والے صائم ایوب اور فخرزمان بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

سکواڈ کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے جبکہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔ وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری محمد حارث اور صاحبزادہ فرحان کو سونپی گئی ہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں ابرار احمد، حارث رؤف، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

سیزی کے تینوں میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جو 28، 30 مئی اور یکم جون کو شیڈول ہیں۔

پاک انڈیا کشیدگی کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ابتدا میں پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کیا تھا، تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے دبئی میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے حکام سے ملاقات کرکے اس دورے کو یقینی بنایا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button