0

ایران کے حملے کا خدشہ، کمانڈر امریکی سینٹرل کمانڈ اسرائیل پہنچ گئے

امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے خدشے کے پیش نظر اسرائیل پہنچ گئے۔امریکی میڈیا کے مطابق جنرل مائیکل ایرک کوریلا دورہ اسرائیل کے دوران اسرائیلی وزیر دفاع اور آرمی چیف سے ملاقات کریں گے۔اسرائیل میں امریکی سفارت کاروں کی نقل و حرکت پر پابندیاںممکنہ ایرانی حملہ: بائیڈن کا اسرائیل کی غیر متزلزل حمایت کا اعلان دوسری جانب ایران کے حملے کے خوف سے امریکا نے اسرائیل میں اپنے سفارت کاروں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی۔امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ امریکیوں کو اگلے نوٹس تک تل ابیب اور یروشلم سے باہر ذاتی سفر سے روک دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں