0

اڈیالہ جیل جانیوالے امریکی حکام عمران خان سے کیون نہیں ملے؟ میتھیو ملر کا حیران کن جواب

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر سے معمول کی بریفنگ کے دوران پوچھا گیا کہ ظاہر جعفر سے ملنے اڈیالہ جیل جانے والے امریکی سفارتی عملے نے عمران خان سے ملاقات کیوں نہیں کی۔محکمہ خارجہ کی بریفنگ میں پاکستان کے حوالے سے 3 سوالات کیے گئے، صحافی نے سوال کیا کہ کیا ایران پاکستان میں داعش کو سپورٹ کر رہا ہے، جس پر میتھیو ملر نے جواب دیا کہ میں اس سے اتفاق نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے پر طویل تردید میں نہیں جائیں گے، لیکن ایسی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی کہہ چکے ہیں کہ موجودہ حکومت کا مینڈیٹ چوری ہے اور شہباز شریف وزیر اعظم نہیں ہیں۔ کیا آپ اس سے اتفاق کرتے ہیں؟اس کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم اس پوڈیم سے کئی بار کہہ چکے ہیں کہ پاکستانی حکومت سے متعلق فیصلے کرنا پاکستانی عوام کا کام ہے۔ عمران خان چند بلاک کے فاصلے پر اسی جیل میں قید تھے۔ ہزاروں امریکیوں اور پاکستانی امریکیوں نے ان سے ملاقات کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکہ عمران خان سے ملاقات کیوں نہیں کر رہا؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں