0

سردار سیدال خان ناصر کون ہے اور محمد نواز شریف کے ساتھ کیا تعلق ہے،سب پتا چل گیا

نومنتخب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سردار سیدال خان ناصر کوئٹہ میں پیدا ہوئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم یہاں سے حاصل کرنے کے بعد بلوچستان یونیورسٹی سے سیاسیات میں ایم اے کیا۔وہ حال ہی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر پہلی بار بلوچستان سے سینیٹ کے بلامقابلہ رکن منتخب ہوئے تھے۔سیدال خان ناصر نے اپنی سیاست کا آغاز پاکستان مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے کیا اور وہ اسی جماعت سے وابستہ رہے ہیں۔اس سے قبل وہ مسلم لیگ (ن) کی طلبہ تنظیم مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن سے بھی وابستہ رہے، یہی وجہ ہے کہ ان کا شمار مسلم لیگ (ن) کے نظریاتی کارکنوں میں ہوتا ہے۔سردار سیدال خان ناصر مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے قریبی تعلق رکھتے ہیں۔وہ پیشے کے اعتبار سے ایک کاروباری شخص ہے اور معدنیات کی ایک کمپنی کا مالک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں