0

نو منتخب 43 سینیٹرز نے حلف اٹھالیا

اسلام آباد: 43 نومنتخب سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا، پریزائیڈنگ آفیسر اسحاق ڈارنے نومنتخب سینیٹرز سے حلف لیا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس سیکریٹری سینیٹ قاسم صمد خان کی زیر صدارت ہوا، سیکریٹری سینیٹ قاسم صمد خان نے نومنتخب اراکین کو ایوان میں خوش آمدید کہاجس کے بعد سیکرٹری سینیٹ نے ایوان کی کارروائی اسحاق ڈار کے حوالے کر دی اور سینیٹر اسحاق ڈار نے پریزائیڈنگ افسر کی نشست سنبھال لی۔سینیٹ اجلاس میں نومنتخب ارکان کی حلف برداری کا آغاز ہوا تو پریذائیڈنگ آفیسر اسحاق ڈار نے ارکان کو اپنی نشستوں سے کھڑے ہونے کی ہدایت کی تاہم سینیٹر زرقا سہروردی نے ایوان میں احتجاج کیا۔
اجلاس میں نومنتخب سینیٹرز نے حلف اٹھایا، پریزائیڈنگ آفیسر اسحاق ڈار نے نومنتخب سینیٹرز سے حلف لیا۔حلف اٹھانے والوں میں سینیٹر نوشہ رحمان، سینیٹر انوار الحق کاکڑ، علامہ ناصر عباس، محسن نقوی، سینیٹر عبدالقدوس بزنجو، سینیٹر عبدالشکور، دوستین خان ڈومکی، سینیٹر یوسف رضا گیلانی، سینیٹر احد چیمہ اور دیگر شامل تھے۔حلف اٹھانے کے بعد نومنتخب سینیٹرز نے رول آف ممبرز پر دستخط کرنا شروع کردیے، نومنتخب سینیٹرز رول آف ممبرز پر حروف تہجی کی ترتیب سے دستخط کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں